الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، روزانہ سماعت کا مقصد عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق30 دن کے اندر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ روزانہ سماعت کا مقصد 30 دن کے اندر کیس کا فیصلہ کرنا یقینی بنانا ہے، عدالت عظمیٰ کی ہدایت ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کا کیس سن رہی ہے، پی ٹی آئی ہر طرح سے تحقیقات میں تعاون کررہی ہے، 2018 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئیں، پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا فیصلہ ایک ساتھ چلایا جائے، چاہتے ہیں کہ سماعت صرف پی ٹی آئی کی نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بھی ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن ہمارے کیس کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کیس کا بھی فیصلہ سنائے، ہمارے اکاونٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سزا میں فنڈز ضبط ہوتے ہیں۔

اسی طرح سابق وفاقی وزیر اور مرکزکی رہنماء پی ٹی آئی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں نئی حکومت پر تنقید کی کہ عوام ثابت کرے گی کہ وہ آزاد پاکستان کے ساتھ ہے، شہباز شریف ایف آئی اے کے ملزم ہیں، شہبازشریف نے اپنے مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کو بھی بدل دیا گیا ہے، پہلے ہی دن انہوں نے نیب کا ریکارڈ چوری کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے میں من پسند افسران کو لگایا جا رہا ہے، عدالتوں کو شہبازشریف کے اقدام پر نوٹس لینا چاہیے، نام نہاد امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہے، پرانا پاکستان واپس آنے پر لوگوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

Recent Posts

ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں، 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح…

8 mins ago

جلسے 2028 میں کریں گے، ابھی وعدے پورے کرنے کا وقت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام…

18 mins ago

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں کتنے ملین ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی تا…

31 mins ago

فیصل آباد، بیہوشی کے انجکشن کا استعمال، کمسن مریضہ سے زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں اسپتال کے ملازم نے 14 لڑکی کو نشہ آور…

40 mins ago

پی ٹی آئی ہر گزرتے دن کے ساتھ بے نقاب ہو رہی ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ…

52 mins ago

پی ٹی آئی کے انقلاب کو جوتیاں چھوڑ کر بھاگتے دیکھا، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی…

1 hour ago