زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران بڑی گراوٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہی ہفتے کے دوران بڑی گراوٹ، چند روز میں مجموعی ذخائر تقریبا نصف ارب ڈالرز کی کمی سے 17 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے .

تفصیلات کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 45 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد 8 اپریل تک ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 2 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں .

مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 47 کروڑ ڈالر کمی سے 10 ارب 85 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ دیگر بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ اضافے سے 6ارب 15 کروڑ ہوگئے . اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں