عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے, شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سڑکوں کی بجائے ایوان میں رہ کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا . قبل ازیں وزیر اعظم شہبا ز شریف نے شاہد خان آفریدی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے .

تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23

ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا . حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی . اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے . بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا . شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے . خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں