عمران خان سڑکوں کی بجائے ایوان میں مضبوط اپوزیشن کرتے, شاہد آفریدی پھر میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سڑکوں کی بجائے ایوان میں رہ کر مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔قبل ازیں وزیر اعظم شہبا ز شریف نے شاہد خان آفریدی کو ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے 23

ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔حلف اٹھاتے ہی شہباز شریف کو ملکی اور غیرملکی شخصیات اور رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اْمید کرتا ہوں کہ آپ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے شاہد آفریدی کے بیان کا جواب دیا گیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پرسابق کپتان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ آفریدی صاحب، پاکستان انشاء اللہ تمام بحرانوں سے نکلے گا جبکہ میرا پہلا کام مہنگائی سے پریشان عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف ایوان میں 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔

Recent Posts

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

11 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

20 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

26 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

32 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

40 mins ago

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

55 mins ago