عمران خان جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتا لیکن ایسا نہیں کرسکے گا،شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتا لیکن ایسا نہیں کرسکے گا، اوگراکے مطابق پیٹرول 21روپے اورڈیزل 50 روپے فی لیٹربڑھاتے توعوام تین دن میں بددعائیں دینا شروع ہوجاتی،وفاقی کابینہ کی پہلی قسط جلد حلف اٹھائے گی، پی ایم ہاؤس میں تمام صوبوں کے افسران ہوں گے .
انہوں نے حکومتی اتحادیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اتحادی جماعتیں باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، جلد وفاقی کابینہ کی پہلی قسط سامنے آجائے گی،اس کے بعد چند روز بعد دوسری قسط سامنے لے کر آئیں گے .

ہر رمضان شریف میں آٹا ہر دکان پر 100، 150سستا ملتا تھا، میں پتا کروایا اس بار بالکل چھٹی، کسی کو پروا تک نہیں تھی .

عمران خان کے سارے ڈھگوسلے، دھوکے عوام جان چکی ہے، اب وہ ہر حد پار کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس جمہوریت کی بساط کولپیٹا جاسکے، لیکن وہ نہیں ہوگا . انہوں نے کہا کہ ہر 15دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ردوبدل ہوتا ہے، اوگرا نے 21روپے پیٹرول اور 50 روپے ڈیزل کی سمری بھیجی تھی اگر یہ مہنگائی کا پہاڑ عوا م پر گرتا تو عوام تین دن میں بددعائیں دینا شروع ہوجاتے .
ان کو کیا پتا کہ پچھلی حکومت نے کیا چکر چلایا ہے، ان کو پتا تھا نئی حکومت آئے گی تو وہ خود جانے گی . چنانچہ میں تیل کی قیمتوں کی سمری مسترد کردی ہے . مزید برآں سینئر نائب صدرن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اوگرا کی سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھا کر 171 کرنے کی سفارش کی ہے اور ڈیزل کو 145 سے بڑھا کر 196 روپے کرنے کی سفارش کی ہے.اس سفارش کو وزیراعظم صاحب نے قبول نہیں کیا .
دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.44 فیصد پر آگئی ہے، حالیہ ہفتے 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 10 اشیا سستی اور 24 میں استحکام رہا . ایک ہفتے میں انڈے 2 روپے 78 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، مٹن 12 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا، زندہ مرغی ایک روپے67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دودھ، دہی، دالیں اور چاول بھی مہنگا ہوا ہے . اسی طرح ایک ہفتے میں ٹماٹر 52 روپے59 پیسے فی کلو سستا ہوا، آلو ایک روپے 38 پیسے فی کلو سستا ہوا، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 84 پیسے سستا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں