صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار170روپے فی کس مقرر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا جس کے مطابق اس سال صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار170روپے فی کس ہے . مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے .


گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 170روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین10,200روپے اورکفارہ قسم 1700روپے ہے اسی طرح جًوچار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 480روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین 28,800روپے اور کفارہ قسم 4,800روپے ہو گی جبکہ کھجورچار کلوکے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 1600روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین96,000روپے اورکفارہ قسم16,000روپے ہے ،کشمش (درجہ اول)چار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس)2800روپے ،کفارہ صوم برائے 60 مساکین1,68,000روپے اورکفارہ قسم28,000روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمش (درجہ دوم )چار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 2200روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین1,32,000روپے اورکفارہ قسم22,000روپے ہو گا .

یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے،مفتی منیب الرحمن کے مطابق تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہی:''اورجو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اس کے لیے بہتر ہے، '' .

. .

متعلقہ خبریں