صدقہ فطر اور فدیے کی کم از کم مقدار170روپے فی کس مقرر

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا جس کے مطابق اس سال صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار170روپے فی کس ہے۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ وفدیہ اداکریں نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے۔
گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 170روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین10,200روپے اورکفارہ قسم 1700روپے ہے اسی طرح جًوچار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 480روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین 28,800روپے اور کفارہ قسم 4,800روپے ہو گی جبکہ کھجورچار کلوکے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 1600روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین96,000روپے اورکفارہ قسم16,000روپے ہے ،کشمش (درجہ اول)چار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس)2800روپے ،کفارہ صوم برائے 60 مساکین1,68,000روپے اورکفارہ قسم28,000روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کشمش (درجہ دوم )چار کلو کے حساب سے صدقہ فطر وفدیہ صوم (فی کس) 2200روپے،کفارہ صوم برائے 60 مساکین1,32,000روپے اورکفارہ قسم22,000روپے ہو گا۔

یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے،مفتی منیب الرحمن کے مطابق تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہی:”اورجو کوئی خوش دلی سے زیادہ دے ،تو یہ اس کے لیے بہتر ہے، ”۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

2 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

15 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

24 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

30 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

36 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

44 mins ago