مناسب وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہا تھا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر کہیں اور سے ہدایات لینے کا الزام عائد کر دیا . انہوں نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں، کوشش کریں گے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو لیکن شفاف الیکشن پر شہبات ہیں .


پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا . ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو جو اتنے دنوں سے ہو رہا ہے یہ کیسے ہوتا . آج کے دن پتا چلے گا کون ہاؤس کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے . ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں ہیں .

اگر بے انصافی کے تنائج ہوتے ہیں تو کون منانے گا .

مناسب وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہا تھا . خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا . ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںآئین کے آرٹیکل 130کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا . پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا .
نجی ٹی وی کے مطابق قائد ایوان کے چناؤ کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیاگیا ، پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے . پنجاب اسمبلی کے اردگرد500میٹر تک دفعہ 144لگادی گئی . سیاسی ورکرز اسمبلی کے 500میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہوسکتے . اسمبلی کے اطراف 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی . مال روڈ یا دیگر کوئی راستہ بند کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی . ورکرز کو اسمبلی کے راستے میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی . واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مدمقابل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں