مناسب وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہا تھا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر کہیں اور سے ہدایات لینے کا الزام عائد کر دیا۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوں، کوشش کریں گے وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو لیکن شفاف الیکشن پر شہبات ہیں۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر نمبر پورے نہ ہوتے تو جو اتنے دنوں سے ہو رہا ہے یہ کیسے ہوتا۔آج کے دن پتا چلے گا کون ہاؤس کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے۔ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں ہیں۔

اگر بے انصافی کے تنائج ہوتے ہیں تو کون منانے گا۔

مناسب وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہا تھا۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںآئین کے آرٹیکل 130کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قائد ایوان کے چناؤ کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیاگیا ، پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اردگرد500میٹر تک دفعہ 144لگادی گئی ۔سیاسی ورکرز اسمبلی کے 500میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اسمبلی کے اطراف 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی ۔مال روڈ یا دیگر کوئی راستہ بند کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ورکرز کو اسمبلی کے راستے میں اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مدمقابل ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،2 افراد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار…

11 mins ago

کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ون میں نظارت خانے میں کھڑی 100 سے زائد…

23 mins ago

بلوچستان: کانگو وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہوگئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا مریض جان کی بازی…

32 mins ago

صدارتی انتخابات ہارنے کی صورت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی…

39 mins ago

حکومت کی آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہوگیا ہے، ڈاکٹر عشرت العباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ حکومت کا…

44 mins ago

کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے…

52 mins ago