عالیہ بھٹ نے اپنی شادی پر صدیوں پرانی روایت توڑدی

ممبئی (قدرت روزنامہ)فیشن کے معاملے میں ہر دن کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہنے والی بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی پر دْلہن میک اپ کرنے کی روایت توڑ دی ہے۔29 سالہ عالیہ بھٹ فیشن کے معاملے میں نوجوان نسل کی آئیڈیل اداکارہ ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آئیکون کی سی حیثیت رکھتی ہیں مگر اس چلبلی، موڈی اداکارہ نے اپنی شادی پر صدیوں سے چلتی آ رہی ایک رسم توڑ کر بہت سی لڑکیوں کے لیے آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا ہے،

اس دوران جہاں انہوں نے ہر چیز ایک سے بڑھ کر ایک پہنی ہوئی تھی اور سولہ سنگھار کیا ہوا تھا وہیں دْلہنوں کو کیے جانے والے بھاری بھرکم میک کو نظر انداز کر کے نئی روایت قائم کی ہے۔عالیہ بھٹ ایک خوبصورت دْلہن بنی تھیں مگر اْن کے چہرے پر میک اپ نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے۔ہاں البتہ انہوں نے شادی کے دوران اپنے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ تو کبھی ہنسی سجائے رکھی جسے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی تصویروں میں خوب پسند کیا اور سراہا جا رہا ہے۔عالیہ بھٹ کے ’نو میک اپ لْک برائیڈ‘ کے چرچے بھارتی میڈیا پر خوب ہو رہے ہیں، عالیہ بھٹ کے بغیر میک اپ کے دْلہن بننے پر مداح بھی تعریفیں کر رہے ہیں۔دوسری جانببالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکار نیتو کپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا استقبالیہ نہیں ہوگا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور مداح اْن کی سادہ شادی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔شادی کی تقریب کے بعد رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور اور بہن ردھیما کپور نے میڈیا سے گفتگو کی اور اس جوڑی کے استقبالیہ کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔نیتو کپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ کوئی استقبالیہ نہیں ہوگا۔اْنہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب شادی ختم ہوگئی ہے، اب مزید کوئی تقریب نہیں ہوگی تو اب سب آرام سے سو سکتے ہیں۔نیتو کپور نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب آپ سب بھی سکون سے سو سکتے ہیں۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کا استقبالیہ 16 اپریل اور 17 اپریل کو ہوگا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

4 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

17 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

26 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago