وفاقی وزارت خزانہ میں 136 ارب 82 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپوٹ 21-2020 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے مالی سال 20-2019 کے دوران وفاقی وزارتوں، اداروں اور محکموں میں 404 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں جن میں وزارت خزانہ کے مالی معاملات میں 136 ارب 82 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بھی شامل ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوسرے مالی سال 20-2019 کی آڈٹ کے دوران وفاقی وزارتوں، اداروں اور محکموں میں 404 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے سول اخراجات میں 268 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں مالی بے ضابطگیوں کی مد میں 135 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد اور ایک ارب 30 کروڑ روپے کی خوردبرد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے مالی حسابات میں 136 ارب 82 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اسی طرح وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حسابات میں 21 ارب 20 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات میں موجودہ حکومت کے دوسرے مالی سال کے دوران 21 ارب 9 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
وفاقی وزارتوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کرتے ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وزارت بحری امور میں 31 ارب 38 کروڑ روپے، وزارت داخلہ میں 7 ارب 53 کروڑ روپے اور نجکاری ڈویژن میں 3 ارب 47 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔وفاقی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں 3 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد اور وزارت تعلیم کے حسابات میں 8 ارب 60 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں وزارت خزانہ نے موجودہ حکومت کی پہلی آڈٹ رپورٹ میں مالی سال 19-2018 میں 40 سرکاری محکموں اور وزارتوں کی جانب سے 270 ارب روپے کی کرپشن اور بے قاعدگیوں کے انکشاف پر مبنی میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔

Recent Posts

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

7 mins ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

10 mins ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

36 mins ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

1 hour ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

1 hour ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

2 hours ago