حکومتی ارکان کا دوست مزاری پر تشدد، مریم نواز کا ردِعمل آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں آج انتہائی افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے۔حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر تشدد کیا گیا، ان کے بال نوچے گئے۔سیکیورٹی اہلکار بمشکل دوست مزاری کو ایوان سے باہر لے جانے میں کامیاب ہوئے۔اس معاملے پر نائب صدر ن لیگ مریم نے سخت ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غنڈہ گردوں کے گروہ نے جس کا نام پاکستان تحریک ہے ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھتے ہوئے پھر سے غنڈہ شروع کر دی۔
جتنا چاہے پھڑپھڑا لو، پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کو آج انشاءاللّہ مل کر رہے گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ ترقی جو 2018 میں ان سے چھین لی گئی تھی، وہ پنجاب واپس لے کر رہے گا۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز انشاءاللّہ!

۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملہ کیا گیا ہے اور تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی نشست کا گھیراؤ کر لیا۔دوست مزاری کو دھکے دئیے گئے اور لوٹے مارے گئے۔حکومتی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر پر لوٹے اچھالے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔صورتحال بگڑنے پر سیکیورٹی طلب کر لی گئی جب کہ سیکیورٹی اہلکار ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو اسمبلی سے باہر لے گئے۔

۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 16اپریل کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میںآئین کے آرٹیکل 130کے تحت قائد ایوان کا انتخاب ہو گا۔ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ( ہفتہ) کو پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ہونے والی ووٹنگ کے موقع پر محکمہ داخلہ نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ قائد ایوان کے چناؤ کے پیش نظر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ، پولیس کے ہمراہ رینجرز کے جوان بھی ڈیوٹی دیں گے ۔پنجاب اسمبلی کے اردگرد500میٹر تک دفعہ 144لگادی گئی ۔سیاسی ورکرز اسمبلی کے 500میٹر کی حدود میں اکٹھے نہیں ہوسکتے ۔اسمبلی کے اطراف 4 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

8 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

10 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

14 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

14 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

19 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

28 mins ago