لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا۔ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں، سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہو گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے، ایک فرد کو بدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، یہ فیصلہ بھی سرکاری بورڈ کا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق نواز شریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہو گا، ڈاکٹر جب اجازت دیں گے تو نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزے کے لیے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔جبکہ مریم نوازنے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ویزا ایشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے دار چھلانگیں لگا رہے ہیں، یہ چھلانگیں بتاتی ہیں کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے۔مریم کا کہنا تھاکہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آرہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے لیکن یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ )کرشماتی شخصیت کے مالک شاہ رخ خان بالی وڈ کا ایک ایسا…
عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…
پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…
لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…