محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔اس سے قبل بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے ہر مبارکباد دی تھی۔
محمد بن سلمان نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ہم آپ کی کامیابی اور عافیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں چین کی وزارت خارجہ نے شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔

گزشتہ روز تہنیتی پیغام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اعلی معیار کی پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا خواہشمند ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر ایک قریبی پاک چین کمیونٹی کے قیام کا خواہشمند ہے تاکہ مشترکہ مستقبل کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جا سکے۔
جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، پاکستان میں روس کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ روسی صدر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ شہباز شریف روس، پاکستان تعلقات، بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے اور افغان تصفیے میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن نے مبارکباد دی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کیلئے آپ کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی تھی۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کو ان کے 94ویں…

16 mins ago

عمران خان کی تعریف یہودی میڈیا نے کی تو ان سے پوچھیں، بانی وضاحت کیوں دیں؟ بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

18 mins ago

راج ٹھاکرے کو پاکستانی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ سے کیا خطرہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم…

22 mins ago

کمپنی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیا سپورٹیج‘ پر بڑی آفر لگا دی

لاہور (قدرت روزنامہ)کیا سپورٹیج کو پاکستان میں متعارف ہوتے ہی بڑی شہرت ملی اور صارفین…

22 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ملکر اسٹریٹیجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تکمیل کا خواہاں ہوں، چینی صدر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان…

27 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیس میں کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے…

36 mins ago