محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان عاشق کو پکڑ کر محلے داروں نے درگت بنا ڈالی

ظفروال (قدرت روزنامہ)ظفروال گاؤں وریام میں عاشق کو محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا۔ گاؤں کے لوگوں نے عاشق کے آدھے سر کے بال، آدھی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ظفروال کے وریام میں رات کے اندھیرے میں عاشق کو اپنی محبوبہ سے ملنا مہنگا پڑ گیا، دیہاتیوں نے منظور نامی شخص کی خوب درگت بنا کر رسیوں سے باندھا اور آدھے سر کے بال آدھی مونچھ اور آدھی بھنویں مونڈ ڈالیں اور کئی گھنٹے کمرے میں بند رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی جس میں گاؤں کے لوگوں کو عاشق کی آدھی مونچھ، آدھا سر اور آدھی بھنویں مونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جنہوں نے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر ایسا غیر قانونی فعل کیا ہے، درخواست موصول ہونے پر پولیس تھانہ ظفروال نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری طرف ٹھٹھہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا، شوہر کی درخواست پر پولیس نے باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل گاڑھو شہر کی بینظیر لاکھو نے رجب علی انڑ سے پسند کی شادی کی جس کی وجہ سے لڑکی کے گھر والے خوش نہ تھے،،لڑکی کے والد حمزہ لاکھو نے برادری میں فیصلہ رکھا۔فیصلے میں لڑکی کو اپنے گاؤں بلوالیا، لڑکی پر تشدد کیا اور پانی میں ڈبو کر قتل کردیااور پھر خاموشی سے دفن کردیا۔اطلاع ملنے پر لڑکی کے شوہر رجب انڑ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر داخل کرادی جس کے بعد پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے باپ حمزہ لاکھو کو گرفتار کرلیا ہے باقی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے۔

Recent Posts

انگلینڈ کے خلاف بالکل مختلف انداز میں کھیلیں گے، عماد وسیم

لندن (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ، بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرزکادورہ…

3 hours ago

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

4 hours ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

4 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

5 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

5 hours ago