بلاول بھٹو کی زبان پھر پھسل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں خطاب کے دور ان چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زبان پھسل گئی،تقریر کے دوران تین دفعہ حکومتی اتحاد کو اپوزیشن قراردیدیا۔ پیرراجہ پرویز اشرف کو سپیکر منتخب ہونے پر مبارکبد دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جناب سپیکر! متحدہ اپوزیشن اور باالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے مبارکباد آپ کو پیش کرتے ہیں۔خطاب کے دوران بلاول نے کہا کہ پوری اپوزیشن آپ کی طرف دکھ رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلقیس ایدی سے متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو کی زبان ایک مرتبہ پھر پھسل گئی،بلاول نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے بلقیس ایدھی

کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قرارداد لیکر آئی ہے،اس کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دیکر پاس کیا جائے۔بعد میں درستگی کرانے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت میں آئے ہیں،عادت بدلنے میں ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔علاوہ ازیں نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ایوان میں آمد پر وزیٹر گیلری میں بیٹھے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے استقبال کیا۔کارکنوں نے جئے بھٹو،زندہ ہے بھٹو زندہ یے ،چاروں صوبوں کی زنجیر،بینظیر،بینظیر کے نعرے لگائے۔راجہ پرویز اشرف نے مہمانوں کی گیلری میں جاکر کارکنوں اور رہنمائوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ارکان اسمبلی نے بھی نو منتخب سپیکر راجہ پرویز اشرف کا گرم جوشی کا استقبال کیا۔دریں اثناء سابق صدرو شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی ایوان مین آمد پر ارکان نے ڈیسک بجا کراور گیلری میں بیٹھے کارکنوں نے تالیوں اور نعرے لگا کر استقبال کیا۔کارکنوں نے ایک زراری سب پہ بھاری کے نعرے لگائے۔

Recent Posts

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

8 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

10 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

14 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

19 mins ago

وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا منصوبہ…

20 mins ago

مقبول ترین پارٹی کو اسپیس نہیں دیں گے تو غیر سیاسی قوتوں کو فائدہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

پشاور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مقبول ترین پارٹی کو…

28 mins ago