میں نے بھی کچھ تحائف خریدے تھے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی توشہ خانے سے تحائف خریدنے کا اعتراف کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی توشہ خانے سے تحائف خریدنے کا اعتراف کر لیا . نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اپنی وزارت عظمٰی کے دور میں توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کا اعتراف کیا ہے .

انہوں نے ہفتے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی جانب سے بھی پیسے دے کر توشہ خانہ سے کچھ تحائف خریدے گئے تھے .
دوسری جانب توشہ خانہ اسکینڈل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما کامل علی آغا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ عمران خان تو شاید بچ جائیں لیکن دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہ نہیں بچ سکیں گے .

انہوں نے وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 30 سال کے توشہ خانہ کی لسٹ جاری کی جائے بہت کچھ نکلے گا، کئی رہنما تو بغیر کچھ دیے چیزیں گھر لے گئے .

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر عائد کیے گئے الزامات پر فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ وزیراعظم نے حکومت سے خرید لی، وزیراعظم نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے ، گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں .
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آیا شہبازشریف کاالزام ہے کیا؟ شہباز شریف کنفیوژ ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہا عمران خان پر کیسے الزامات لگائیں؟ اسی لیے شہبازشریف کبھی گھڑی توکبھی کوئی کریکٹر لے آتے ہیں ، شہبازشریف عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کررہے ہیں ، شہبازشریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں . قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے توشہ خانہ سے قیمتی ہار بیچنے کی خبر کی تردید کی تھی ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نے کہا کہ ہار بیچنے سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں .
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی ، وزیر اعظم ہاؤس میں دیے گئے فطار ڈنر پر ہونے والی اس ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ میں کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک بیچے ، عمران خان نے یہ تحائف 14کروڑ روپے میں دبئی میں بیچے ، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ ،جیولری ،بریسلیٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں، مجھے بھی ایک بار گھڑی ملی تھی جسے میں نے توشہ خانہ میں جمع کرادیا تھا . مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں