کشمیر پریمئر لیگ، آزاد کشمیر حکومت کی پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش

مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیرحکومت نے کشمیر پریمئرلیگ کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کردی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سمری کابینہ کوبھجوا دی ہے . تفصیلات کے مطابق مظفر آباد میں کشمیر پریمئیرلیگ کے آغاز کے ساتھ ہی سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ، آزادکشمیرحکومت نے کشمیر پریمئر لیگ کے موقع پر پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کردی .

وزارت داخلہ نے آزادکشمیرحکومت کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ بھجوادی ، سمری میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج تعیناتی کی منظوری دی جائے ، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پاکستان رینجرزبھی تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی . محکمہ داخلہ آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر لیگ کے علاوہ سیاسی سرگرمیاں، محرم الحرام بھی ہے ، کوئیک رسپانس کے طور پر پاک فوج،رینجرز کی تعیناتی چاہتے ہیں . انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی دستے 20 اگست تک تعینات کیے جائیں ، جس پر وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سمری کابینہ کوبھجوا دی ،سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں