آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قالین بچھانے پر اظہارِ برہمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے راول چوک کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قالین بچھانے پر انتظامیہ پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ٹریفک کو نہ روکا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قالین بچھانے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کو راول چوک فلائی اوور کے دورے کے دوران جاری

ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کا آغاز اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر کہا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہ ہو سکا، کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ماضی میں ایسے منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوئے، میں کئی ماہ سے یہاں سے گزر رہا ہوں، کام بند پڑا تھا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ دو ماہ سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راول فلائی اوور میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کروں گا۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر…

3 mins ago

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات…

6 mins ago

جسٹس امین اور جسٹس نعیم کا عمل جج کے منصب کے منافی ہے، تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ…

16 mins ago

22 سال پہلے ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ بھیدی نے بتادیا

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنی 22 سال…

18 mins ago

شادی کے تعلق میں بندھنے سے مردوں پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

اوٹاوہ(قدرت روزنامہ )شادی کے بعد مردوں اور خواتین دونوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں آتی…

23 mins ago

ٹیم سے ڈراپ ہونے پر چیئرمین پی سی بی نے کال پر کیا کہا؟ محمد عباس نے بتادیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ٹیسٹ کرکٹرمحمد عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی…

28 mins ago