فواد چوہدری کا خانہ جنگی سے متعلق بیان سازش کامظہر ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ فواد چوہدری کا خانہ جنگی سے متعلق بیان شیطانی سازش اور دانستہ سازش کامظہر ہے ،ریاست کو اس کی سرکشی کا سختی سے جواب دینا چاہیے کیونکہ اس نے سیاسی فائدے کے لیے ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچایا سیاسی اختلافات میں ہم معاشرتی رواداری، خاندانی اصول اور اسلامی احکام یکسر بھلا کر قوم سے ہجوم بن کر دیمک کی طرح اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ پاکستان کوخانہ جنگی کی طرف بڑھانے کے فوادچوہدری کا چیختا ہوا بیان اندرونی انتشار پیدا کرنے کی شیطانی سازش اور دانستہ سازش کا کھلا مظہر ہے۔ ریاست کو اس کی سرکشی کا سختی سے جواب دینا چاہیے کیونکہ اس نے سیاسی فائدے کے لیے ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی معاشرہ تاریخی لحاظ سے کبھی اتنا تقسیم نہ ہوا ہوگا جتنا آج ہے۔ الزامات، گالیاں، بہتان، تشدد، نفرت دلوں اور ذہنوں میں سرایت کر چکی ہیں جو معاشرتی استحکام اور قومی اتحاد کیلئے تباہ کن ہے۔ سیاسی اختلافات میں ہم معاشرتی رواداری، خاندانی اصول اور اسلامی احکام یکسر بھلا کر قوم سے ہجوم بن کر دیمک کی طرح اپنی ہی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ سیاسی رہنماﺅں، قومی زعما، علما دین اور بالخصوص میڈیا کو اس اگ پر تیل ڈالنے کے بجائے قومی وحدت، اتفاق اور برداشت کا علم بلند کرنا ہوگا تاکہ نفرت کو کم کیا جاسکے اور عدم برداشت کی آگ سے ہماری معاشرتی خوبصورتی کو بچایا جائے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

5 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

9 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

14 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

15 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

27 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

31 mins ago