عمران خان کو طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر احسن اقبال برس پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کا استعمال کیا جس کے ذریعے وہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے ، یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ اس سے ہٹ کر برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں‘ یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

دوسری طرف کراچی جلسے کے بعد واپسی پر سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا ، جس کی وجہ سے عمران خان تاخیر سے ایک دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لیے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم نے کراچی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہ بھارت، نہ یورپ اور نہ ہی امریکہ کے خلاف ہوں، دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی کی نہیں چاہتا۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کے خلاف جو سازش ہوئی اس کا بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مداخلت تھی یا سازش تھی ، بہت بڑے سطح پر ہمارے ملک کے خلاف عالمی سازش ہوئی، بیرونی سازش بھی ہے اور اندرونی بھی اور اس سازش کے نتیجے میں ایک میر جعفر کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، ین چار ماہ پہلے پتا چلا کہ امریکہ سفارت خانے میں اپوزیشن سے ملاقاتیں شروع کیں ، ہماری پارٹی کے لوٹا ہونے والے ارکان سے بھی امریکہ کے سفارتخانے میں ملاقاتیں کی گئیں ، کئی صحافی جو اس سازش میں شریک تھے انہوں نے بھی امریکی سفارت خانے میں ملاقاتیں کیں ، لوگوں نے کہا کہ تمہاری جان کو خطرہ ہے، مگر میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی قوم کی آزادی ضروری ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

6 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

18 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

23 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

41 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

58 mins ago