بلاول بھٹو زرداری کیساتھ وائرل ہونے والی لڑکی کا چیئرمین پی پی سے کیا رشتہ ہے؟خاتون رپورٹر نےبتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابقہ حکومت کے خلاف نکالے گئے مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی مائرہ ہاشمی نے پیپلز پارٹی اور چیئر ین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو سامنے پُل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے۔تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے

سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسیٰ روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پُل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا ’مائرہ ڈاؤن ‘ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ ( حاجی محمد حفیظ عرف گوگا)کی بیٹی ہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

7 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

12 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

30 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

47 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

54 mins ago