آزاد کشمیر کے اہم حلقے میں تبدیلی سرکار کو 440 کے جھٹکے، ن لیگ کا پلڑا بھاری ہونا شروع

چناری(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا انتخابی حلقہ نمبر 7 کا طوفانی دورہ جس دوران سینکڑوں کارکنان نے پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ اعلان کیا حلقہ سات سے تبدیلی سرکار کو 440 کے جھٹکے لگ گئے حلقہ سات میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری ہونا شروع ہو گیا . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وزیر اعظم راجہ محمد فاروق خان نے حلقہ 7 کے متعدد گاوں اور وارڈزکا انتخابی دورہ سرائی، پونیاں، گڑتھامہ ریالی، گڑتھامہ برانی،گڑتھامہ شرقی باغ اور کھانڈا بیلہ گوجر بانڈی تلی کوٹ،سدھانی کے طوفانی دورے کیے گڑتھامہ وسطی وارڈ میں کارکنان مسلم لیگ ن کی جانب سے انکا فقید المثال استقبال کیا گیا وزیر اعظم نے گڑتھامہ وسطی میں مسلم لیگ ن کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کارکنان کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ جہلم ویلی کے بھر پور اعتماد پر انکا شکریہ اداء کرتا ہوں ہٹیاں بالا کھانڈہ بیلہ سے لیکر سرائی، پونیاں گڑتھامہ، ریالی، برانی میں جسطرح کارکنان مسلم لیگ ن نے استقبال کیا اور کارکنان کا جم غفیر نظر آیا اس پر کارکنان کی محبت اور بھر پور اعتماد پر انکا مشکور ہوں انشاء اللہ حلقہ 7 کے عوام کو 25 جولائی کو خوشخبری دیں گے انہوں نے کہا کہ لیپہ ویلی سے لیکر چکہامہ، گوجر بانڈی اور پاہل تک کارکنان مسلم لیگ ن کا بھر پور اعتماد اور ناراض کارکنان کی جماعت میں واپسی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑ چکی ہیں حلقہ سات کو فتح کرنے والوں اور عوام کو فرضی کہانیاں سنا کر گمراہ کرنے والوں کو 25 جولائی کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس خطہ کے عوام جاہل نہیں بلکہ باشعور ہیں اور اشٹام پیپرز اور مالی امداد کی فرضی چٹیں دیکر عوام کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھیلنے والوں کو عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں گے جملہ جعلی اور فرضی چٹیں جو بیواگان، یتیم بچوں کے ورثاء کو دی گئیں وہ سب انہوں نے مجھے دے دی ہیں اب الیکشن کمیشن اس کا فیصلہ کرے گا کہ ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا کوئی والی وارث نہیں اسکے لیے چھوٹے بچوں کو گاڑیوں میں لاد کر ایسے ہلڑ بازی کی جاتی ہے جیسے کوئی جنگ جیت لی ہو حالانکہ سینکڑوں ایسے بچے نظر آتے ہیں جن کے ووٹ ہی نہیں کون سی تبدیلی اور کونسا نظریہ انہوں نے کہا کہ عوام ریاست اور ریاستی تشخص کو مجروع کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل لوگوں کو مسترد کر دیں نہیں تو آپکی نسلیں سزا بھگتیں گی انہوں نے مذید کہا کہ حلقہ چھ اور سات میں مسلم لیگ ن دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اگلے چند روز میں یونین کونسل چکہامہ اور لیپہ کے کئی پولنگ اسٹیشن سے آپکو خوشخبریاں ملیں گی عوام اعتماد رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جہاں آپکا وقار مجروع ہو بعدازاں وہ برانی گڑتھامہ سے گڑتھامہ شرقی وارڈ میں روانہ ہو گئے .

. وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن حلقہ 7 فرید خان کے گڑتھامہ شرقی وارڈ کا الیکشن مہم کے سلسلہ میں دورہ کارکنان مسلم لیگ ن کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا گڑتھامہ شرقی وارڈ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں حاجی محمد سفیر کیانی،محمد عارف کیانی، حاجی محمد حسین کیانی . محمد سلیم کیانی، وقار انجم خان، امجد عزیز کیانی، راجہ رشید خان،محمد مشتاق تنولی، محمد اسحاق اعوان،ممتاز علی کیانی،محمد شبیر کیانی،حاجی محمد یوسف تنولی و دیگر سینکڑوں کارکنان مسلم لیگ ن نے انکو ایک ریلی کی شکل میں حاجی محمد سفیر کیانی کی رہائش گاہ پر لایا جہاں کارکنان کی کارنر میٹنگ سے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے خطاب کیا اس موقع پر کارکنان مسلم لیگ نے نے وزیر اعظم کی جانب سے شرقی گڑتھامہ وارڈ آمد اور کارکنان مسلم لیگ ن کے مسائل سننے اور انکے حل کا وعدہ کرنے پر انکا شکریہ اداء کیا وزیر اعظم کی جانب سے گڑتھامہ شرقی وارڈ کے مسلم لیگ ن کے کارکنان کو ثابت قدم رہنے اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا گڑتھامہ شرقی وارڈ کے عوام کے ساتھ جو ماضی میں زیادتیاں ہوئیں انکا ازالہ کروں گا اور اس وارڈ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اس موقع پر وزیر اعظم نے گڑتھامہ شرقی وارڈ سے پانچ رکنی کمیٹی بھی بنوائی جسکی فہرست انہوں نے اپنے پاس رکھی پانچ رکنی کمیٹی میں محمد عارف کیانی،راجہ عبدالرشید خان، حاجی محمد سفیر کیانی، امجد عزیز کیانی اور وقار انجم خان شامل ہیں اور جملہ ٹھیکیداری نظام کو ختم کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا گڑتھامہ شرقی وارڈ کے جملہ مسائل کے حل کی زمہدار یہ کمیٹی ہو گی اور دیگر کسی بھی فرد کو اس وارڈ میں مداخلت کی اجازت نہیں ہو گی وزیر اعظم کے اس فیصلہ پر کارکنان مسلم لیگ ن گڑتھامہ شرقی نے انکا شکریہ اداء کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا . وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ہمراہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن حلقہ 7 محمد فرید خان کے الیکشن مہم کے سلسلہ میں سرائی کا دورہ عوام علاقہ سرائی، سوہا نے انکا شاندار استقبال کیا اظہر کیانی کی قیادت میں دیگر جماعتوں کے درجنوں کارکنان اپنی جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شامل وزیر اعظم راجہ محمد فراوق حیدر خان نے نئے شامل ہونے والوں کو ہار پہنائے اور مبارک باد پیش کی اس موقع پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سرائی کو قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف . شہباز شریف . مریم نواز کی جانب سے سلام و مبارک باد پیش کرتا ہوں آزاد کشمیر پر جب سب سے پہلا حملہ ہوا . تھا تو اسی . علاقہ جو اسکا پرانا نام پلیاسہ ہے یہ تاریخی اہمیت کا علاقہ ہے میں یہاں ٹوٹی نلکے پولوں کی . سیاست کرنے نہیں آیا یہ . ریاست ہو . گی تو سیاست ہو . گی یہ جو . مسخرے یہاں پھرتے ہیں انکی کوئی حثیت نہیں جب دارالخلافہ یہاں سے شفٹ ہو . رہا تھا اسوقت عتیق خان کدھر تھے جب دارالخلافہ روکا تھا اسوقت عتیق خان ہٹیاں سے چھپ کر گذرا تھا میں نے عوام کی خدمت کی ہے دس عرب روپیہ اس ضلع کے اوپر لگایا سوہا کے عوام کے مسائل دور کریں . گے باقی علاقوں کے برابر لائیں گے یہ ہائی سکول اسکو اپ گریڈ کرنا ہے یہ دو چٹیں آج میرے پاس آئی ہیں جن کو یہ تبدیلی والے انکو کہتے ہیں آپکو 12ہزار ملیں گے ہمیں ووٹ دو انکو شرم آنی چائیے کہ . ماوں بہنوں کے ساتھ اس طرح کی حرکات کر رہے ہیں سودے بازی کر کے عوام کے ضمیر خرید رہے ہیں یہ چوروں کی پارٹی ہے جسکا کوئی آزاد کشمیر میں کوئی سربراہ ہی نہیں تین چار وزیر اعظم بننے کے چکر میں آپس میں گتھم گتھا ہیں ان میں کوئی تمیز نہیں ہے 2006کے الیکشن ہوا تو چار بار حکومت ٹوٹی اور بنی تھی آزاد کشمیر کا . کل . دس ارب روپیہ بجٹ تھا اسکو دو گنا کیا اب 22ارب سے 28ارب پر چلا گیا یہ سب کوٹیشن خور ہیں 13ویں ترمیم پر بات کریں ناں . ختم نبوت بل کو پاس کرایا انکا ایک ممبر بھی وہاں موجود نہیں تھا جب بل . پیش کیا میں ہوں ختم نبوت کا . مجاہد . کونسل کی . بدمعاشی ختم کی . آزاد کشمیر میں ایک . نائب قاصد کی آسامی کے لیے اسلام . آباد سے منظوری لینی . پڑتی تھی جب میں وزیر تعلیم تھا اس حلقہ میں اسوقت 65سکول دئیے ہم نے اسمبلی سے قانون پاس کیا ہے بیوہ یتیم . بچے اور طلاق شدہ . خاتون کو حکومت ہر ماہ انکو پینشن طرز پر ماہانہ معقول امداد دے گی دادے کی . جائیداد سے پوتے کو . حق ملے گا لائن . آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کے ورثاء کو . تین ہزار ماہانہ ملتا ہے اب نوکری ایسے نہیں ملے گی بغیر این . ٹی ایس . . . حق دار کو حق ملے گا تین لاکھ سے پانچ لاکھ پرائمری کے ٹیچر کی تقرری کے لیتے تھے خورشید اعوان نے بھی اس کی تائید کی ہے میں . اس حلقہ سے آپکے ووٹ کا حقدار ہوں مجھے سپورٹ کریں ان ٹھگوں اور لٹیروں کے خلاف میرے ہاتھ مضبوط کریں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر اظہر کیانی کو شاندار شمولیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کارکنان مسلم لیگ ن کو 11 جولائی کو ہٹیاں بالا کے مقام پر مریم نواز کے جلسہ میں بھر پور شرکت کرنے کی دعوت دی بعدازاں وزیر اعظم اظہر کیانی کی جانب سے رکھے گئے ظہرانہ میں شریک ہوئے اظہر کیانی نے اپنی رہائش گاہ پر جملہ شرکاء تقریب کے لیے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا . . .

متعلقہ خبریں