پاکستان اور آئی ایم ایف کا مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا ، پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا اعلان کیا جائے گا . اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات بحال ہو رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومتی وفد کل واشنگٹن میں حکام سے مذاکرات کرے گا ، آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں یہ سلسلہ رکا تھا ، پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا .


رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذاکرات میں اہم شخصیات ورچوئلی شرکت کرے گی ، آئی ایم ایف مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اسکیم اور نئی شرائط پر غور ہوگا ،آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا ، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا .

دوسری طرف عالمی بینک نے ایشیائی ممالک سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.6 فیصد رہی، پاکستان کیلئے انرجی شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، خطے میں پاکستان میں انرجی پرسب سے زیادہ سبسڈی دی جارہی ہے .

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیاء میں معاشی شرح نموسست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیاء میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے، بھارت کی شرح نمو8 فیصد، بنگلادیش 6.4 فیصد، مالدیپ کی گروتھ6.7 فیصد رہے گی، نیپال میں شرح نمو3.7، بھوٹان4.4، سری لنکا 2.4 شرح نمو رہنے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں