پاکستان اور آئی ایم ایف کا مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ ہوگیا ، پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات بحال ہو رہے ہیں ، اس سلسلے میں حکومتی وفد کل واشنگٹن میں حکام سے مذاکرات کرے گا ، آئی ایم ایف سے بات چیت وہیں سے شروع ہوگی جہاں یہ سلسلہ رکا تھا ، پاکستان سے آئی ایم ایف پروگرام باقاعدہ بحال ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذاکرات میں اہم شخصیات ورچوئلی شرکت کرے گی ، آئی ایم ایف مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اسکیم اور نئی شرائط پر غور ہوگا ،آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا ، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا ۔

دوسری طرف عالمی بینک نے ایشیائی ممالک سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.6 فیصد رہی، پاکستان کیلئے انرجی شعبے میں سبسڈی بڑا چیلنج ہے، خطے میں پاکستان میں انرجی پرسب سے زیادہ سبسڈی دی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کے باعث جنوبی ایشیاء میں معاشی شرح نموسست روی کا شکار ہے، اس سال جنوبی ایشیاء میں گروتھ 6.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے، بھارت کی شرح نمو8 فیصد، بنگلادیش 6.4 فیصد، مالدیپ کی گروتھ6.7 فیصد رہے گی، نیپال میں شرح نمو3.7، بھوٹان4.4، سری لنکا 2.4 شرح نمو رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

5 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

17 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

22 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

41 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

57 mins ago