دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔۔ شہبازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا

چلاس(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر ہم دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ اجتماعی قوت سے آگے بڑھائیں گے تو یہ پاکستان کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، یہاں پاور ہاؤسز کا جلد قیام بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے،منصوبہ سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے شروع کیا تھا ، شاہد خان عباسی نے اسے جاری رکھا ، منصوبے پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائیگا۔دیامر بھاشا ڈیم کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا کام ہماری ذمہ داری ہے مجھے خوشی ہے کہ یہ منصوبہ

سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے شروع کیا تھا اور شاہد خان عباسی نے اسے جاری رکھا اور اس منصوبے پر کام جاری ہے جو جلد مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے واپڈا کے جنرل مزمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہماری بہت مدد کی اور منصوبے میں درپیش مسئلے حل کیے، ہمیں امید ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا، مجھے اندازہ ہے کہ یہاں موسم سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اور مالیاتی معاملات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے منصوبے کے حوالے سے پریزینٹیشن کو دیکھی اور میں بہت مطمئن ہوں کہ آپ یورو بونڈ، سکوک سمیت دیگر آلات کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے فنڈز اکٹھے کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ یہاں پاور ہاؤسز کا جلد قیام بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے، جہاں سے آپ پیسہ کما سکتے ہیں۔ ڈیم سے پاکستان کی معیشت کو مدد ملے گی، ہماری زمینوں پر آبپاشی ہوگی اور بہت سے اہم معاملات اس سے منسلک ہیں، جس میں ہم فوائد حاصل کرسکیں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاور ہاؤسز ہمارے لیے مالی فوائد فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کا سبب بھی بنیں گے،اور میں یہ تجویز دوں گا کہ یہ بہتر ہوگا کہ اسے سی پیک میں شامل کیا جائے، لیکن ہمیں یہ سب بہت جلد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہاں سیاسی باتیں نہیں کرنے آیا کیونکہ ہمارے پاس سچ بولنے اور گزشتہ چند ساڑھے 3 سالوں میں ہونے والی سرگرمیوں کا انکشاف کرنے کے بہت سے موقع ہیں لیکن میں اس ذبردست ٹیم ورک ضرور سراہنا چاہوں گا جو چینی کمپنی اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس منصوبے پر کام کرنے والوں کو کہنا چاہوں گا کہ ایسے راستے تلاش کریں جس کے ذریعے ہم اس منصوبے کو مقرر شدہ 2029 کی تاریخ سے قبل ہی مکمل کر لیں۔ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیا تھا اور اس منصوبے کے لیے زمین حاصل کرنے کے لیے فنڈز بھی ہماری ہی حکومت نے جاری کیے تھے، لیکن زمین حاصل کرنے میں خاصی مشکلات تھی، جنہیں حل کرتے ہوئے کام شروع کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہم اس منصوبے کو اجتماعی قوت کے ساتھ آگے لے کر چل سکیں تو یہ پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔ ڈیم پاکستان کی زندگی کو توانائی بخشنے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اس قوم کے ساتھ اس سے بڑی زیادتی کیا ہوسکتی ہے کہ 125، 130 ملین ایکڑ فٹ پانی یہاں سے گزرتا ہے اور اس میں سے ہم مشکل سے صرف 25 سے 30 ملین ایکڑ فٹ پانی بچا پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ماضی میں جائے بغیر مگر ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اگر ہم اس پانی کو بچا لیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی اور کے لیے یہ ڈیم اہم کردار ادا کرے گا، یہ ترقی نہ صرف پاکستان کو مضبوط کرے گی بلکہ اس سے تربیلا ڈیم کی عمر میں بھی 30 سے 35 سال کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 6 روز سے جب سے میں وزیر اعظم بنا ہوں، میں جس محکمے سے بریفنگ لیتا ہوں میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں کہ کس طرح ہم نے اپنے 4 سالوں کو ضائع کیا، ہمارے پاس ہائیڈرل پلانٹ کی صلاحیت موجود ہے، لیکن وہ استعمال نہیں ہورہا کیونکہ ہمارے پاس وافر مقدار میں تیل اور گیس نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے قوم کے سامنے حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط رنگ دینے کی کوشش کی نہ ہی یہ میری عادت ہے اور ایسا کام کبھی نہیں کرونگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ نے یہاں بہت سے ترقیاتی کام کیے لیکن یہاں ایک ہسپتال کی کمی ہے جس سے اس خطے کے لوگ مستفید ہوسکیں گے۔انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ یہاں ایک 200 بیڈ کے ہسپتال کی ضرورت ہے جہاں مکمل آلات موجود ہوں گے اور اسے ماہرین کی مدد سے چلایا جائے گا۔وزیر اعظم نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ ایک ہفتے کے اندر ہسپتال کی تمام تر بنیادی معلومات کے حوالے سے مجھے آگاہ کریں، حکومت پاکستان اس کے لیے فنڈ فراہم کرے، وہ ہسپتال صرف اس منصوبے کے لیے نہیں بلکہ پورے علاقے کے لیے ہوگا اور اس ہسپتال میں مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے بابو سر ٹرمینل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی ملنے والے فوائدسے بھی آگاہ کیا۔

Recent Posts

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

5 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

11 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

29 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

33 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

45 mins ago

چینی صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کس بات کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی…

52 mins ago