توشہ خانہ پر زرداری ، گیلانی پر کیسز بن سکتے ہیں تو عمران خان کیا آسمان سے اترے ہیں ؟، سعید غنی

کراچی (قدرت روزنامہ) ترجمان سندھ حکومت سعید غنی نے کہا کہ توشہ خانہ پر اگر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر کیسز بن سکتے ہیں تو کیا عمران خان آسمان سے اترے ہیں ؟ .

پریس کانفرنس  کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ  عمران ٹولےکی کرپشن سامنےآئےگی تولوگ کانوں کوہاتھ لگائیں گے، عمران خان نے سستے تحفے خرید  کر مہنگے بیچے،کہیں یہ نہیں ہوتاتحفےسستےخریدکرمہنگے بیچ دیں، توشہ خانہ تحائف کےپیسےخزانےمیں جمع کرائےجاتے .

سعید غنی نے مزید کہا کہ  کل پنجاب اسمبلی میں نامعلوم افراد کو داخل  کرا کے تشدد  کرایا گیا،آپ نےقانون نہیں،آئین توڑا،عدالتی فیصلہ ماننے سےانکارکیا،عمران خان جانتےہیں فارن فنڈنگ کیس میں ان کیخلاف کارروائی ہوگی .

سعید غنی نے مزید کہا کہ  نیشنل سکیورٹی میٹنگ میں سازش کاذکرنہیں ہے .

. .

متعلقہ خبریں