عمر ایوب خان نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر تنقید کرنے کی وجہ سے عمر ایوب خان نے احسن اقبال کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگی رہنماء کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک کمپنی کو کر ناہے کہ وہ آمدنی کے لیے اپنے اثاثے ( ہوائی جہاز ) کرائے پر دینے کا فیصلہ کرے آپ کو نہیں ، کارپوریشن سیکٹر کو دھمکیاں دینا تھانے دار ذہنیت کی عکاس ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اس امپورٹڈ حکومت میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ، ویسے آپ کے پیپلز پارٹی کے اتحادی آپ کے ساتھ شامل ہونے کو کیوں تیار نہیں ہیں؟ وہ کیا آپ کو دھوکا دے رہی ہے؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے کا استعمال کیا جس کے ذریعے وہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے ، جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کراچی جلسے میں شرکت کے لیے چارٹر طیارہ فراہم کرنے والی کمپنی پر برس پڑے تھے ، اس حوالے سے احسن اقبال نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے پیچھے ایک طیارہ کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اینگرو کارپوریشن کی جانب سے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے ، یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ اس سے ہٹ کر برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں‘ یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

Recent Posts

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

1 min ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

13 mins ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

18 mins ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

36 mins ago

پی ٹی آئی کا 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ ) پاکستان تحریک انصاف نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا…

41 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء کی ملاقات/ عوامی مسائل پر بات چیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ،…

53 mins ago