وسیم اکرم نے مظفرآباد کی گندگی شیئر کرکے کراچی والوں سے معذرت کرلی

مظفرآباد(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی والوں سے معذرت کرلی۔ سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کی گندگی شیئر کرتے ہوئے کراچی والوں سے معذرت کرلی۔ وسیم اکرم کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود ہیں جہاں انہوں نے دریائے نیلم پر اپنی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے دریا اور اس کے آس پاس موجود گندگی کے ڈھیر دکھائے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں کہا کہ ’ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہے، میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میری کراچی والوں سے ایک معذرت بنتی ہے کیونکہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں اور میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں،صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں‘۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کن ملکوں میں اور کونسی عالیشان جائیدادوں کے مالک ہیں؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )کرشماتی شخصیت کے مالک شاہ رخ خان بالی وڈ کا ایک ایسا…

1 min ago

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

24 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

25 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

35 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago