عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی، خالد مقبول کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان سازش ثابت کردیں تو ایم کیو ایم ساتھ کھڑی ہو گی . تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی 14 سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کر دیں ، ہم سڑکوں اور ایوان میں ان کے ساتھ ہوں گے .


کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کے تحت دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کاغذ نہ لہرائیں ، ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگرسازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہوں گے .

کل جلسے میں عمران خان کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے . موجودہ حکومت نے لاپتہ لوگوں کی بازیابی کے لیے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہئیے .

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی عدالتی کمیشن بنا کر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جب کہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہو گا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کے لیے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی . قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے نشستیں جیتی نہیں چھینی ہیں . ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے کے بعد کراچی میں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے . وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے پاس بھی خبریں ہیں کہ پی ٹی آئی کے کئی لوگ استعفے نہیں دینا چاہتے . رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اتحاد کو قائم رکھنا ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں