سال کے وہ دن جب پیداہونیوالے بچے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں سال کے کونسے دن زدیاہ خوش قسمت ترین ہوتے ہیں ان دنوں میں پیدا ہونے بچے زیادہ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں ۔ عالمی ماہرین کی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک ہزار ایسے افراد کی تاریخ پیدائش پر جب تحقیق کی گئی تو یہ بات سامنے آئی انہوں نے بے شمار ایوارڈز جیتے ہیں اور اپنے شعبوں میں بھی کامیاب زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے جو ایوارڈز جیت رکھے تھے ان میں گرامی، آسکر، ورلڈ کپ، مشعیلین سٹار ایوارڈ، گولڈ گلوبز، پلٹزرپرائز، نوبل پرائز،، دی

پام ڈی اور دی بُکر پرائزاور اولمپکس میڈلز شامل تھے۔ماہرین نے جب تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا تو 30اپریل سب سے خوش قسمت ترین دن سامنے آیا ان ہزار لوگوں میں 11افراد ایسے تھے جو 30اپریل کو پیدا ہوئے ۔ اس کے بعد بالترتیب جن تاریخوں کو خوش قسمت قرار دیا گیا وہ 27اپریل، 20جنوری، 23مارچ، 26مارچ، 29اپریل، 14ستمبر، 26ستمبر، 12نومبر اور 30دسمبر تھیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہریں علم نجوم کے تجربات و مشاہدات کے مطابق کچھ افراد کی خوش قسمتی کی وجہ ان کی تاریخ پیدائش ہوتی ہے۔ ماہرین علم نجوم نے سال کے 12ماہ میں پیدا ہونے والوں بچوں سےمتعلق اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے ان کی خوش قسمتی اور دیگر حوالوں سے پیش گوئی کا ایک چارٹ مرتب کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جنوری میں پیدا ہونے والابچہ عقلمند معاملہ فہم حوصلہ مند ،ہمدرد مستقل مزاج ،سخی اور حصول علم میں مستغرق ہوگا۔فروری میں تولد ہونے والا بچہ سلیقہ شعار ،ہنر مند، زندہ دل ،ہنس مکھ،سینما تھیڑ اور کھیل کود تماشے کا شوقین ، منصف مزاج مگر تنہائی پسند ہوگا۔مارچ میں پیدا ہونے والا بچہ عقلمند سیاح ،سخی دھن کا پکا اور موسیقی کا ماہر ہوگا۔اپریل میں پیدا ہونے والا بچہ عالی دماغ صاحب اولاد جدت طراز کا میاب تاجر ،شجیع،جوشیلا ،پختہ خیالات والا دھن کا پکا اور حاکمانہ شان و شوکت کا حامل ہوگا۔مئی میں پیدا ہونیوالابچہ سراغ رساں ،تلاش حق کا دلدادہ ،کامیاب وکیل ،عالی دماغ ،راس العقیدہ ،دھن کا پکا ،طبیعت سے اشتعال پذیر اعلیٰ منتظم ،دُشمنوں پر غالب لیکن عفوکا مادہ زیادہ اور امیرانہ شان و شوکت کا حامل ہوتا ہے۔جون میں پیدا ہونے والا بچہ چالاک ،متزلزل خیالات مگر دولت حاصل کرے گا، یہ پرلے درجے کا سازشی ،معاملہ اور سیاحت کا شوقین ہوتا ہے ۔جولائی میں پیدا ہونے والا آرام طلب ،شوقین مزاج ،موسیقی کا شوقین ،محفل رقص و سرور کا دلدادہ ،فنون لطیفہ کا شوقین اور ذہین ہوگا۔اگست میں پیدا ہونے والا بچہ زاہد متقی ،پرہیزگار ،عالم ،مصنف مزاج ،صاحب الرائے، خلیق ،ایماندار ،مستقل مزاج دلیر ،صاف دل ،رحمدل اور تنہائی پسند ہوگا۔ستمبرکے مہینے میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ سمجھ دار ،دنیا کے نشیب وفراز سے واقف ،ذہین بلا کا حافظہ رکھنے والا، تندرست اور وہمی ہوگا۔اکتوبرکےمہینےمیںجون بچے پیدا ہوں گے وہ قدرتی طور پر وفادار ، دوستوں کے ہمدرد، مونس اور غمخوار ہوں گے اور باز اوقات یہ بچے اپنے دوستوں کے ساتھ محبت اور مروت کے رشتے کے سبب اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔نومبر کے ماہ میں جو بچہ تولد ہوگا وہ حق گو ، صاف دل ،کامیاب تاجر ،اپنے رشتہ داروں اورمتعلقین سے عمدہ سلوک کرنے والا ،شان و شوکت کا دلدادہ اوردوسروں پر احسان کرنے کا متمنی ہوگا۔دسمبر میں جو بچہ پیدا ہو گا وہ دھن کاپکا، ضدی ،خوش رفتار ،خوش گفتار،عوام کا چہتا ،خوش آمدی ،حوصلہ مند اور مستقل مزاج ہو گا۔

Recent Posts

اداکارہ مایا علی شادی کب کررہی ہیں؟ مداحوں کو آگاہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق…

10 mins ago

بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری؟عدالت سے اہم خبرآگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

20 mins ago

سرکاری ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری،تنخواہوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے اپنے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام…

30 mins ago

نیب کی پشاور بی آر ٹی میں 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں…

40 mins ago

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

1 hour ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

2 hours ago