سردار تنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سردار تنویرالیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی تاہم متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے سردار تنویر الیاس کو قائد ایوان نامزد کیا گیا۔اس حوالے سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ، اعلامیے میں کہا گیا کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا ، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے27 ممبران اسمبلی کی حمایت درکار ہے ، سردار تنویر الیاس خان کو 32 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے سے روکا نہیں جا سکتا ۔

پی ٹی آئی رہنماء علی امین کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں شو آف ہینڈ کے ذریعے سردار تنویر الیاس خان پر بطور قائد ایوان اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم خان نیازی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا، عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو استعفا بھجوا دیا ہے، جس میں عبدالقیوم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی آج واپس کررہا ہوں ، عبدالقیوم نیازی نے سارے حقائق سے گزشتہ روز عمران خان کو آگاہ کیا تھا، عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف سازش اور مبینہ ڈیل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو بڑی سازش قراردیا تھا، اس سے حوالے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے ٹیلی فون پر گفتگو بھی کی تھی ، اس دوران عبدالقیوم نیازی نے عمران خان سے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں، اپنے خلاف سازش ثابت کروں گا۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

1 hour ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

1 hour ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

1 hour ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

2 hours ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

2 hours ago