معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں۔سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے حریم شاہ کے وکیل سے سوال کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکیوں پیش نہیں ہوئیں حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو جواب دیا کہ حریم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے گئیں ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کو اتنا غیرضروری سمجھتے ہیں تو ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں۔ حریم شاہ واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف حریم شاہ کی درخواست مسترد کردی۔

حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ بینک اکاؤنٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس منجمد کردیے گئے۔

ایف آئی اے نے حریم شاہ کی غیرموجودگی میں کارروائی کی۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے مگر حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔
ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔ حریم شاہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔ اپنے ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حامی تھی لیکن اب تبدیلی سے مایوس ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ قبل ازیں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا تھا کہ میں برطانیہ میں ہوں، وطن واپسی پر مجھے گرفتاری کا اندیشہ ہے، ایف آئی اے نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کی۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس میں مختلف اسپانسر کمپنیوں سے ادائیگی ہوتی ہے، ایف آئی اے اقدامات سے معاشی اور بنیادی حقوق متاثر ہوئے، ایف آئی اے نےغیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو پر نوٹس دیا، ویڈیو کلپ پر پہلے ہی معذرت کرچکی ہوں۔ عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی مؤقف سننے کے بعد ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

13 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

18 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

20 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

23 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

27 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

34 mins ago