پنجاب اسمبلی میں تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قلعہ گھر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔گلبرگ سے پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید لوگوں کو نشاندہی کرنے پر گرفتار کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے دوران ڈپٹی اسپیکر پر تشدد اور تصادم کے معاملے پر پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی پولیس کو فراہم نہ کی گئی، پولیس افسران رات گئے تک اسمبلی میں ہی موجود رہے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ سی سی ٹی وی فراہم کرنے کی بجائے حیلے بہانے کرتی رہی۔

پولیس نے اسملبی سیکرٹریٹ کے تعاون نہ کرنے پر اعلی پولیس افسران کو آگاہ کردیا اور سی سی ٹی وی نہ ملنے موبائل فوٹیجز سے ملزمان کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران مہمان گیلری میں موجود افراد کی فہرست بھی حاصل کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والے واقعے پر پولیس نے اقدام قتل، تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں نامعلوم ملزمان نے چند ایم پی ایز پر تشدد کیا تھا جبکہ ایم پی ایز نے ڈپٹی اسپیکر کو زدوکوب کیا تھا۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمدمزاری نے سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت4افسران کو معطل کردیا۔ سیکرٹری کوارڈی نیشن عنایت اللہ لک ،سپیشل سیکرٹری عامر حبیب ، چیف سکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر کوبھی معطل کیا گیاہے ۔ افسران کو شوکاز جاری کرکے جواب طلب کر لیاگیا۔ڈپٹی سپیکر سرداردو ست محمدمزاری نے بطور قائمقام سپیکر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے افسران کومعطل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ افسران کووزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر اپنی ذمہ داری کی ادائیگی میں غفلت اور کوتاہی پر معطل کیا گیا ہے ۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

1 hour ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

2 hours ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

2 hours ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

2 hours ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

2 hours ago