انہوں نے کہا کہ لوگ مر رہے ہیں اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے . اس لیے اب سڑکوں پر اپنے فیصلے کرائیں گے . مصطفیٰ کمال نے 10 محرم الحرام کے بعد پیپلز پارٹی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک لوگوں کو ان کا حق دلوانے کی کوشش کروں گا . انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پختونوں اور پنجابیوں کو مہاجروں کے خلاف استعمال کرتی رہی ہے . سندھیوں کا حال برا ہوگیا کیونکہ ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں ہے . مصطفیٰ کمال نے کہا کہ غیر منتخب شخص کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا .
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر بنا لیا ہے تاہم ہم سندھ کو سندھو دیش نہیں بنانے دیں گے .
متعلقہ خبریں