سعودی عرب نے رمضان المبارک میں دوسرے عمرے کی اجازت کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی حکومت نے 19 رمضان المبارک تک زائرین کو دوسرے عمرے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ 19 رمضان المبارک تک دوسرا عمرہ کیا جا سکتا ہے، اس کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ عمرہ زائرین 19 رمضان المبارک تک نیا عمرہ کر سکتے ہیں کیونکہ نظام میں اس کی گنجائش موجود ہے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا کہ اتوار کے روز سے بدھ کے روز تک، رات 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے کے درمیان دوسرے

عمرے کے لیے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے کے بعد دوسرے عمرے کی ادائیگی کی اجازت کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی تھی جس پر وزارتِ حج و عمرہ نے یہ اعلان کیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

6 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago