صبا قمر کی زندگی میں ’رومیو‘ آگیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کو تحفے میں ایک چھوٹا سا کُتا ملا ہے جس کا نام انہوں نے رومیو رکھا ہے . سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے رومیو کے ساتھ تصاویر پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی .

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’امن، محبت اور میرا رومیو،‘ صبا قمر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ عمران عباس نے کہا کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ کمال ہے، مجھے واقعی یہ بہت پسند آئی ہے . جواب میں صبا قمر نے تھینک یو ٹیچر کہا، اور پھر عمران عباس نے کہا کہ آپ تو واقعی بہت تیزی سے سب سیکھ جاتی ہیں . کمنٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صبا قمر کو ویڈیو بنانا عمران عباس نے سکھائی ہے کیونکہ دونوں آج کل ایک ساتھ اپنے آنے والے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام‘ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں . . .

متعلقہ خبریں