(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں تقریب میں نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کے قتل نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی پر سوال اٹھا دیئے۔
ملزم اپنے ہدف کے گرد موجود رہا لیکن کسی کو شک تک کیوں نہ ہوا؟ وی وی آئی پی شخصیت کی موجودگی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کیوں نہیں تھی؟ 5 افراد اسلحے کے ساتھ تقریب میں کیسے داخل ہو گئے؟ ایک ملزم پکڑا گیا، باقی فرار کیسے ہو گئے؟
جس تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار موجود تھے اسی تقریب میں فائرنگ اور قتل کے واقعے نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی سیکیورٹی پر سوال اٹھائے ہیں۔
قتل کی نیت سے آئے 5 ملزمان لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں مہمانوں کی طرح یہاں وہاں پھرتے رہے۔
ملزم اپنے ہدف کے گرد موجود رہا لیکن کسی کو شک تک نہ ہوا، ملزم نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی واپسی کے موقع پر ہدف کو نشانہ بنایا۔
ایک ملزم جائے وقوع پر ہی پکڑا گیا، باقی ملزمان چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔
واقعے نے سیکیورٹی کے عملے کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرنے اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق جامع انکوائری کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…