ابوظہبی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا 30 کے بجائے 60 دن کا کردیا . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے رہائشی ویزا سسٹم میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے اور وزٹ ویزا 30کے بجائے 60 دن کا کردیا گیا ہے .
والدین اپنے 25 سال کی عمر تک بچوں کو اسپانسر کر کے ویزا دے سکتے ہیں، اس سے پہلے والدین 18 سال تک ہی بچوں کو ویزا دے سکتے تھے . اس کے علاوہ والدین غیرشادی شدہ بیٹی کو غیر معینہ مدت تک اسپانسر ویزا فراہم کرسکتے ہیں . یو اے ای کے گولڈن ویزا
سسٹم کو بھی وسعت دی جائے گی،ملازمت کے متلاشیوں بالخصوص گریجویٹس کے لیے نئے انٹری ویزے دستیاب ہوں گے . نئے نظام کا مقصد عالمی قابلیت اور ہنرمند کارکنوں کو راغب کرنا ہے .
. .