کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے خواجہ آصف کی جانب سے بلوچستان حکومت پرمنفی تنقید کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے موجودہ صوبائی حکومت نےوزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ریکوڈک کے تنازع کے حل پر کردار ادا کیا ہے -موجود صوبائی حکومت کے اقدامات سے ریکوڈک سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کو آئندہ مستقبل فاہدہ ہو گاریکوڈک میں 50 فیصد آمدنی مرکزی کمپنی کو 50 فیصد میں سے 25 فیصد مرکزی حکومت کو اور 25 فیصد صوبائی حکومت کو ملے گا۔ بلوچستان کے معدنی وسائل کی وجہ سے پاکستان کے قرض اتارے جائیں گے جس پر خواجہ آصف و دیگر لوگوں کو صوبائی حکومت کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف تنقید بھی اس ٹائم کر رہے ہیں جب صوبائی حکومت کی کاوشوں سے اتنا بڑا منصوبہ ملک کے مفاد میں ہے۔معاہدے کی روسے بلوچستان کے ہزاروں افراد کو ملازمت بھی ملے گی۔ پاکستان کے جو معاشی حالات ہیں اس وقت میں ریکوڈک معاہدہ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجوکی قیادت میں معاہدہ طے پانا کسی معجزے سے کم نہیں۔ریکوڈک منصوبہ نا صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے لیے بھی ترقی کا باعث بنے والا ہے پھر بھی صوبائی حکومت سے خوش نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔غیر ضروری تنقید صوبائی گورنمنٹ پر نہ کی جاے ۔ کیونکہ عالمی میڈیا ریکوڈک اور سی پیک پر نظر رکھے ہوے ہیں۔ غیر ضروری بینات بلوچستان کی بدنامی کا باعث بن سکتے ہیں جس سے منصوبے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بلوچستان کے عوام کو ترقی سے ثمرات سے ہمیشہ محروم رکھا گیا ہے۔ ترقی کا مطلب صرف کوئٹہ شہر کی ترقی نہیں چھوٹے چھوٹے شہروں اور دیہات کی ترقی اصل ہدف ہونا چاہیے۔ اس طرح کے اقدامات جس سے معیشت بہتر ہو جو کہ صوبائی حکومت نے کر دکھایا یا خدا نے عبدالقدوس بزنجو کو یہ موقع دیا ہے تو انہوں نے اس سے عوام کیلے پورا فائد ہ اٹھایا تاکہ بلوچستان کے خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔ شاہان اقدامات کے باوجود عزت مآب جناب خواجہ آصف کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہےعوامی امیدوں پر اترنے والا ہی بلوچستان کا اصل اور حقیقی رہنما اور وارث کہلائے گا جو کہ وزیر اعلی بلوچستان نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالتے ہی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی نمائندگی ریکوڈک مسئلے کو حل کر کے کی ہے ۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…