نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کا زخمی ملازم اورموقع کا گواہ گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس نے نور مقدم قتل کیس کے اہم گواہ زخمی امجد کو بھی حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار گواہ امجد کا دفعہ 161 کے تحت بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، امجد تھراپی سینٹر کا ملازم اور موقع کا اہم گواہ ہے۔امجد نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ تھراپی سینٹر کو ملزم کے والد نے کال کرکے اطلاع دی تھی، والد نے کہا ملزم کنٹرول سے باہر ہورہا ہے، ہم موقع پر تھراپی سینٹر کے 5 لوگ پہنچے تھے، ملزم نے پہلے مجھ پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی مگر گولی نہ چلی، ملزم نے چھری سے میرے پیٹ پر وار کیا تو میں زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امجد کے بیان کے بعد مقدمے میں 324 کی دفعہ شامل کردی گئی ہے،امجد زخمی ہے اس لیے کاغذی کارروائی کے لیے زیر حراست ظاہر کیا پولیس کے مطابق امجد پر ملزم ظاہر جعفر کو کور اپ دینے کی کوشش کا بھی الزام ہے، امجد کا نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے مسترد کردی تھیں۔

Recent Posts

مستقبل محفوظ بنانے کیلئے پاکستان اور چین کو مل کر کام کرنا ہوگا،احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

1 hour ago

بجٹ کے بعدمہنگائی میں اضافہ، ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کے بعد ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں…

1 hour ago

سی پیک پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے پاک چین مشترکہ میکنزم کے مشاورتی اجلاس…

2 hours ago

عامر خان کے بیٹے جنید کی فلم کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم ’مہاراج‘ کے نیٹ فلکس…

2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی وزیر لیو جیان چاؤ کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر…

2 hours ago

وزیراعظم کی نیت صاف ہے، امید ہے وعدے پورے کریں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا،…

2 hours ago