ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی مسلمان سہیلی کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا . روینہ ٹنڈن نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ خوش دیکھا جاسکتا ہے .
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا . ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے
. .