کراچی(قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے بینک اکائونٹس، سوشل میڈیا اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہاکہ معزز عدالت نے فضا حسین
کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا۔سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے۔عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں…
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…