مہران علی نے کہا کہ مردان میں قائم اپنے میڈیکل کالج میں جدید کورسز شروع کرنا چاہتا تھا . وسائل کی کمی کے باعث یہ خواہش پوری نہ کر سکا، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 1 ماہ میں 35 لاکھ روپے کا قرض مل گیا . رقم سے اپنے کالج میں جدید کورسز شروع کر کے نئے اساتذہ بھرتی کئے . مردان میں موجود فارماسسٹ اور انتظامی عملے کو بھی ملازمت فراہم کی . عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ کاروباری سرگرمیوں میں آگے بڑھنے کا موقع دیا . دوسری جانب سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان بڑا قرض حاصل کر سکتے ہیں . ان کا مزید کہنا تھا کہ قابل عمل کاروباری پلان نوجوان بتائیں قرض حکومت دے گی . خوشی ہے کہ نوجوان اپنے ساتھ دیگر افراد کو بھی ملازمت دے رہے ہیں . پاکستان کی جاب مارکیٹ میں نوجوانوں کو ہر طرح کی مدد اور معاونت فراہم کریں گے . . .
(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 13 ہزار نوجوانوں میں 15 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر دی .
نوجوان نے قرض کی رقم سے اپنا خواب کیسے پورا کیا؟ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی .
متعلقہ خبریں