ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشہ چار روز میں ڈالر 6 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 187.25 روپے ہو گئی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے میں مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے اور چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید184.40روپے سے بڑھ کر185.80روپے اور قیمت فروخت184.50روپے سے بڑھ کر186روپے ہو گئی اسی طرح 1.20روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 184روپے سے بڑھ کر185روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر186.20روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر200روپے اور قیمت فروخت 200روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 2روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 239روپے سے بڑھ کر241روپے اور قیمت فروخت241روپے سے بڑھ کر243روپے پر جا پہنچی ۔علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں22ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1954ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں150روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 33ہزار150روپے ہو گئی اسی طرح128روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ 14ہزار155روپے پر آ گئی۔

Recent Posts

لاہور میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار…

1 min ago

سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…

2 mins ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…

42 mins ago

پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا…

1 hour ago

بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل ا ور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن…

1 hour ago

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا…

1 hour ago