لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے والے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان آصف آباد میں منعقدہ جلسے میں کیاجائے گا اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا قانونی معاملہ
ہے اور ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے،برطانوی قوانین واضح ہیں اور ہم ان قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے ،نوازشریف کی لندن میں موجودگی سیاسی نہیں طبی بنیادوں پر ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ڈاکٹر زکی اجازت تک نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں تاہم اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے لیکن بیانیہ صرف نوازشریف کا ہی چلے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…