روزنامہ جنگ میں شاہد نعیم کی خبر کے مطابق خواتین سعودی وژن2030 کے تحت حج، عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گی . اس سے قبل سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤ نٹ پر حج و عمرے کیلئے آئے زائرین کی حفاظت کے پیشِ نظر نگرانی کی ڈیوٹی پر مامور خاتون اہلکار کی تصویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی . خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور تکنیکی محکموں میں بھی تعینات کیا جاچکا ہے . دوسری جانب سعودی عرب کے ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی نے ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک قابل اعتماد چینل بنانے کی کوشش میں 190 سے زائد سرکاری اداروں کے ڈیٹا کو مرکزی آرکائیو میں ضم کرنیکی ڈیٹا بینک کی کامیابی کا اعلان کردیا . میڈیارپورٹس کے مطابق سدایا نے وضاحت کی کہ ڈیٹا بینک سرکاری سروسز کے آٹومیشن اور ڈیجیٹل حل کی فراہمی میں حصہ ڈالے گا . یہ اقدام فیصلہ سازی کی حمایت کے لیے قومی پلیٹ فارم بنانے میں بھی مدد کرتا ہے . ڈیٹا بینک ایک ڈیجیٹل مارکیٹ فراہم کرے گا ہے جس کے ذریعے ہر قسم کا ڈیٹا مستفید ہونے والے اداروں کے ساتھ شیر کیا جاسکیگا . سعودی ڈیٹا اتھارٹی نے العربیہ کوبتایا 190 سرکاری ادارے خود بخود اور مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے رہیں گے . اس حوالے سے ڈیٹا کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی درستگی کو یقینی بنانے کے لیے کئی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں . ڈیٹا بینک میں کئی سرکاری ایجنسیوں کے لیے معلومات شامل ہیں . خاص طور پر وزارت انصاف، سول ایوی ایشن جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے)اور وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی شامل ہیں . اس کے علاوہ اس میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ، وزارت تجارت اور سرمایہ کاری، پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی، وزارت تعلیم، سعودی الیکٹرک کمپنی، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت، زرعی ترقیاتی فنڈ، وزارت میونسپل اور دیہی امور اور ہاسنگ، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ، زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی، جنرل پنشن ایجنسی، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، کونسل آف سعودی چیمبرز، جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس، سبل(محکمہ ڈاک)، وزارت حج و عمرہ، فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کی عمومی تنظیم اور وزارت وزارت کھیل کا ڈیٹا بھی سدایا میں رجسٹرڈ کیا جا سکے گا . . .
ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں حرم شریف میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پرتعینات کردیا گیا ہے . سربراہ حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین کو معاون سربراہ اور سیکرٹریز تعینات کیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں