ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پر امن ماحول ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکورٹی و ترقیاتی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر امن ماحول کا قیام ناگزیر ہے جسکے لیے تمام سیکورٹی ادارے مسلسل کوشاں ہیں اور انکی قربانیوں سے دیرپا امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔ ملاقات میں اس امر سے بھی اتفاق کیا گیا کہ ترقیاتی عمل اور امن و امان کے قیام میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور عام آدمی کی شراکت داری ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago