کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں . الیکشن کمیشن نادار اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے .
ان خیالات کا اظہار انہوںنے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر میں منعقدہ تعارفی اجلاس میں کیا . ڈی جی نادرا میر عالم نے شرکا کو ای سی پی نادرا فیز IV کے حوالے سے بریفنگ دی اور اب تک خواتین کے شناختی کارڈ بنائے جانے کے حوالے سے اقدامات سے اگاہ کیا . نادرا سے ریما افتاب اور موازمہ یوسف نے اجلاس کے شرکا کو نادرا کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی . سی پی ڈی سے نصراللہ، بی اراس پی سے آکبر خان، اور یوتھ ارگنایزیشن کے حمید اللہ نے اجلاس کے شرکا کو خواتین کو شناخی کارڈ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اگاہ کیا . ڈی جی نادرا نے تعاون کی یقین دہانی کرائی . جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (ایڈمن) طاہر منصور اور الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سید احسان اللہ شاہ نے اجلاس کو الیکشن کمیشن کے اقدامات سے اگاہ کیا . اجلاس میں نادرا سے ثاقب اعجاز، سباھت رہزا، داود اور زاہد الرحمن اور الیکشن کمیشن کے پی ار او غوث بخش نے شرکت کی . جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر (الیکشنز) عبدالقیوم شنواری نے شرکا کا شکریہ ادا کیا .
. .