کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سینئرسیاستدان و رکن صوبائی اسمبلی ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی صدر سردار یار محمد رندنے کہاہے کہ سابقہ گورنر بلوچستان پر لگنے والے الزامات اور مالی بدعنوانیوں پر شدید تشویش ہے سابقہ گورنر بلوچستان پر لگنے والے الزامات عمران خان کے وژن اور سوچ پر طمانچہ ہے سابقہ گورنر کی کرپشن کی داستانوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن شدید صدمے میں ہیں۔اگر کوئی حقیقی کارکن یا رہنما اس عہدے پر آتا تو وہ پارٹی منشور اور عزت کا خیال رکھتا راتوں رات دوستی کی بنیاد پر لگائے گئے لوگوں سے کیا امید رکھی جاسکتی ھے گورنر جیسے معزز عہدہ کا وقار مجروح کیا گیا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سردار یار محمد رند نے کہا ھے کہ سابقہ گورنر بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ھونے کے دو دن بعد ہی ان کی کرپشن اور بیڈ گورننس کی جو داستانیں ہر زبان عام ھورہی ھیں اس پر شدید تشویش ھے موجود داستانیں اور گورنر نے جاتے جاتے جس طرح کرپشن کے اقدامات کئیے اور جو ثبوت سامنے آئیں ھیں یہ عمران خان کے وژن پر طمانچہ ھے گورنر جیسے معزز عہدہ کا وقار مجروح کیا گیا جب دوستی کی بنیادوں پر معزز عہدوں پر ایسے لوگوں کو براجمان کیا جاتا ھے تو یہی نتیجہ نکلتا ھے آج پاکستان تحریک انصاف کے ہر نظریاتی کارکن کا سر ان اقدامات کے بعدشرم سے جھک گیا ھے ایک ایسے شخص کو گورنر بلوچستان بنایا گیا جس کی بنیادی رکنیت خود پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے معطل کی تھی اسے دوستی کی بنیاد اور کارکنوں کا حق مار کر گورنر بنایا گیا آج سابقہ گورنر کی کرپشن اور بیڈ گورننس ہر عام و خاص کی زبان پر زیر چرچہ ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…